اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ طیارے اپنے سیکڑوں زخمی فوجیوں کو لے کر ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ پر اترے ہیں- عینی شاہدوں کے مطابق زخمی فوجیوں کو سخت سیکورٹی محاصرے میں ائیرپورٹ سے اسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ بعض زخمی فوجیوں کو شہر کے "ہالی ڈے" ہوٹل میں بھی دیکھا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے، زخمی فوجیوں کی خبر ملک میں پھیلنے کے خوف سے ترکی حکومت سے ان فوجیوں کے علاج کی درخواست کی ہے- ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے ایک فوجی ایئرپورٹ پر رونما ہونے والے ایک حادثے میں سیکڑوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- یمن میں سعودی اتحاد کے فوجی ترجمان احمد العسیری نے ایک پریس کانفرنس میں ضمنی طور پر دو روز قبل سرحدی علاقے نجران میں ایک خود کش دھماکے کا اعتراف کیا تھا لیکن واقعے کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا-
.......
/169